ایران جنگ، امارات کا پراپرٹی سیکٹر بری طرح متاثر

دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں کمزوری کے ابتدائی آثار

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے خلاف جاری امریکہ-اسرائیل جنگ کے تقریباً تین ہفتے گزرنے کے بعد دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں کمزوری کے ابتدائی آثار سامنے آنے لگے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جائیداد کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ بعض رئیل اسٹیٹ ایجنٹس قیمتوں میں کمی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی قتل کیس کے ملزمان کی ضمانت منظور؛ضمانت کے لیے اخباری خبر کو بطور وضاحتی ثبوت تسلیم کیا جا سکتا ہے، لاہور ہائیکورٹ

جنگ کا اثر اور ٹرانزیکشنز میں کمی

ڈان نے روئٹرز کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ یہ جنگ اور تہران کی جانب سے اسرائیل، امریکی اڈوں اور خلیجی ممالک بشمول متحدہ عرب امارات پر حملوں نے دبئی کے اس تاثر کو متاثر کیا ہے کہ وہ دنیا کے امیر افراد کے لیے ایک محفوظ سرمایہ کاری کا مرکز ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے پہلے 12 دنوں میں متحدہ عرب امارات میں پراپرٹی ٹرانزیکشنز کی تعداد سال بہ سال 37 فیصد اور ماہ بہ ماہ 49 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مہنگی، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

خصوصی رعایتوں والی پراپرٹیز

مارکیٹ میں پہلے ہی کچھ جائیدادیں نمایاں رعایت پر پیش کی جا رہی ہیں۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور سوشل میڈیا پیغامات کے مطابق بعض پراپرٹیز پر 12 سے 15 فیصد تک قیمت کم کی جا رہی ہے۔ مثال کے طور پر برج خلیفہ کے قریب ایک پراپرٹی جو پہلے 7 لاکھ 35 ہزار ڈالر میں پیش کی گئی تھی، اب 6 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکمِ ثانی کا انتظار کرتی پاکستانی کرکٹ

پام جمیرہ میں قیمتوں کی کمی

اسی طرح دبئی کے معروف علاقے پام جمیرہ میں ایک زیر تعمیر فلیٹ بھی اپنی اصل قیمت سے 15 فیصد کم یعنی تقریباً 20 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ یہ معلومات ایک واٹس ایپ گروپ میں شیئر کیے گئے پیغام سے سامنے آئی ہیں جو جنگ شروع ہونے کے ایک ہفتے بعد بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے ایٹم بم بنانے کے شواہد نہیں ملے، سربراہ آئی اے ای اے

مارکیٹ کی ترقی اور موجودہ چیلنجز

دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ گزشتہ پانچ برسوں میں مسلسل ترقی کر رہی تھی، تاہم پہلے ہی خدشات موجود تھے کہ قیمتوں میں تیزی کے بعد مارکیٹ سست روی کا شکار ہو سکتی ہے۔ موجودہ جنگ کو اس مارکیٹ کے لیے اب تک کا سب سے بڑا امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا عبدالغفور حیدری کا پاکستان اور افغانستان سے جنگ بندی کا مطالبہ

پراپرٹی ڈویلپرز کے حصص میں کمی

اس دوران پراپرٹی ڈویلپرز کے شیئرز میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اعمار پراپرٹیز، جو برج خلیفہ کی تعمیر کے لیے معروف ہے، کے حصص جنگ کے آغاز کے بعد دبئی اسٹاک ایکسچینج میں 26 فیصد سے زائد گر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس ، وزیراعظم شہباز شریف کی سفارت کاری کی دھوم

سودوں کی مالیت میں کمی

گولڈمین سیکس کے مطابق مارچ میں اب تک مکمل ہونے والے سودوں کی مجموعی مالیت فروری کے مقابلے میں تقریباً نصف رہ گئی ہے، جو 2024 کے دبئی سیلاب یا گزشتہ سال جون میں ایران-اسرائیل کشیدگی کے دوران ہونے والی کمی سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھ سمیت صاحب بھی حیران تھے کہ افتخارچوہدری کس حد تک جا سکتا تھا، خیر اس کے بعد معاملہ ٹھنڈا ہی رہا، دبنگ افسر کے سامنے ملنگ بیٹھ ہی جاتے ہیں

آبادی کے تخمینے میں تبدیلی

دوسری جانب Citi کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے دبئی کی مستقبل کی آبادی میں اضافے کے اندازوں پر بھی منفی اثر ڈالا ہے۔ ان کے مطابق اس سال دبئی کی آبادی میں صرف ایک فیصد اضافہ متوقع ہے، جبکہ اگلے چند سالوں میں اضافہ 2 سے 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی اگر نیشنل سیکیورٹی کے راستے میں حائل ہوئے تو ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہو گا، رانا ثنا اللہ

آنے والے چیلنجز

مزید برآں، اگر منفی حالات برقرار رہے تو امکان ہے کہ 2028 تک پراپرٹی کی قیمتوں میں اوسطاً سالانہ 7 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔

مارکیٹ کی توقعات

تاہم محمد العبار، جو اعمار پراپرٹیز کے بانی اور چیئرمین ہیں، اس صورتحال کو زیادہ تشویشناک نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں فی الحال بڑے پیمانے پر قیمتوں میں کمی دیکھنے میں نہیں آ رہی اور زیادہ تر خریدار طویل مدتی سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...