وزیراعلیٰ مریم نواز کا چوہدری عامر حبیب کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیراعلیٰ پنجاب کا تعزیتی پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز اپنے تعزیتی پیغام میں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوگوار خاندان سے ہمدردی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔








