وزیراعظم شہباز شریف کا انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ٹیلیفونک رابطہ
ٹیلیفونک گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر اور برادر عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: ملزمان کی بروقت شناخت کیلئے ڈی این اے کا مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ
عیدالفطر کی مبارکباد
انڈونیشی صدر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے عوام اور امتِ مسلمہ کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے فنڈز کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنا شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
تاریخی تعلقات کا عزم
وزیراعظم نے انڈونیشیا کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: منہاج یونیورسٹی لاہور کا کانووکیشن، 1741 طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم، آج کے طلباء کل کے رہنما ہیں: چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر طاہرالقادری کا خطاب
دوطرفہ تعاون میں اضافہ
وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور خطے کی تازہ صورتحال، خصوصاً ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
کشیدگی کا خاتمہ
دونوں رہنماؤں نے فوری طور پر کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا اور اختلافات کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔








