پی ایس ایل: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے نامور کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے
آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی آمد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے نامور کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف لندن سے روانہ، آج وطن واپس پہنچیں گے
مداحوں کے لیے پیغام
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے اور مارک چیپمین نے ایئرپورٹ پر پہنچ کر اپنے مداحوں کو اردو زبان میں پیغام دیا۔
ویڈیو میں دونوں کھلاڑیوں کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مارک چیپمین کہتے ہیں ’ہم آگئے ہیں شیروز‘۔
Kesi lagi Eidi?
The boys from New Zealand are here!! #UnitedWeWin | #RangJeetKaLaalHai pic.twitter.com/8jvNSBkl5C
— Islamabad United (@IsbUnited) March 23, 2026
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آج یکم ربیع الاول ،پاکستان میں بھی چاندنظر آنے کا امکان
اسٹیو اسمتھ اور دیگر کھلاڑیوں کی آمد
دوسری جانب ملتان سلطانز کے آسٹریلوی لیجنڈ اسٹیو اسمتھ بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔
Steve smith just landed at Lahore Airport for PSL. #psl #pslmatch #pakistansuperleague pic.twitter.com/gWUMDdoDlQ
— Najam ud Din Arbkan (@lawbynajam) March 23, 2026
یہ بھی پڑھیں: نیپال میں جنریشن زیڈ کی احتجاجی تحریک، علاقائی بالادستی کے لیے کون سا ملک انتشار پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے؟ تہلکہ خیز رپورٹ
دیگر کھلاڑیوں کی آمد
ان کے علاوہ تبریز شمسی، جوش فلپ، پیٹر سڈل اور کوچ ٹم پین سمیت ملتان سلطانز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
پی ایس ایل 11 میں تبدیلیاں
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔
پی سی بی نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔








