وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال پر پابندی عائد کردی
وزیراعظم کا اہم فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
یہ بھی پڑھیں: میں بھاگنے والی عورت نہیں ، مجھے ڈی چوک میں اکیلا چھوڑ دیا گیاتھا، بشریٰ بی بی
پابندی کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تاہم، ناگزیر صورتحال میں ہائی اوکٹین کا استعمال ذاتی حساب سے کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ ہفتے کچرا اٹھانے کے بل بھیجے جائیں گے، ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی
قومی وسائل کا موثر استعمال
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد قومی وسائل کا موثر اور ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم نے تمام وفاقی اداروں کو فوری اور مکمل عملدرآمد کی ہدایت کردی ہے۔
موجودہ صورتحال
یاد رہے کہ سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کٹوتی پہلے ہی نافذ العمل ہے۔








