مشرق وسطیٰ میں کم از کم 40 تیل تنصیبات بری طرح متاثر ہوئی ہیں: عالمی توانائی ایجنسی
مشرقِ وسطیٰ میں تیل کی تنصیبات متاثر
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی توانائی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے نتیجے میں کم از کم 40 تیل تنصیبات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دے دیا
تاریخی بحران کا سامنا
روزنامہ جنگ کے مطابق، آئی ای اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ حالیہ بحران 70 کی دہائی کے دونوں بحرانوں سے بڑا کرائسس ہے۔ ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت بڑے خطرے میں ہے اور اس بحران سے کوئی ملک بچ نہیں پائے گا۔
ایجنسی کے اقدامات کا مشورہ
عالمی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ مزید نقصان اور بحران سے بچاؤ کے لیے زخیروں سے اضافی تیل مارکیٹ میں لانا ہوگا۔








