وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے احساسِ شجر مہم کا آغاز کر دیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پودا لگانے کا آغاز
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں پودا لگا کر احساس شجر مہم کا باضابطہ اجراء کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سہیل آفریدی نے کہا یومِ پاکستان اور عید کے موقع پر تاریخی اور ریکارڈ شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے، ایک ہی دن میں سرکاری سطح پر 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے عوام بھی اپنی سطح پر مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو کیسے گرفتار کیا؟ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
حکومت کے اقدامات اور جنگلات کی افزائش
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے صوبے کے جنگلاتی رقبے میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، ہم اپنے ماحول، مستقبل اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے سنجیدہ ہیں جس کے لیے عملی اقدامات بھی جاری ہیں۔
ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ
وزیرِاعلیٰ نے کہا ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر جنگلات کا فروغ و تحفظ ناگزیر ہو چکا ہے۔








