این اے ۲۵۶ خضدار میں ضمنی انتخابات، ۲۵ امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری
ضمنی انتخابات کی بابت اہم معلومات
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخابات کیلئے 25 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
امیدواروں کو الاٹ کردہ نشان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے مولانا قمر الدین کو ’’کتاب‘‘ کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے میر شفیق الرحمان مینگل ’’تیر‘‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ نیشنل پارٹی کے امیدوار ایڈووکیٹ عبدالحمید کو ’’آری‘‘ کا نشان مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون نے دیت کی رقم 36 کلو چاندی سے بڑھا کر 45 کلو چاندی کرنے کی منظوری دیدی
خالی نشست اور امیدواروں کی حیثیت
مسلم لیگ (ن) اور بی این پی (مینگل) نے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
پی پی پی کے مرکزی رہنما آغا شکیل اور میر نعمت اللہ زہری آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے.
پولنگ کی تاریخ
یاد رہے کہ سردار اختر مینگل کے استعفیٰ سے خالی نشست پر پولنگ 5 اپریل کو ہوگی۔








