این اے ۲۵۶ خضدار میں ضمنی انتخابات، ۲۵ امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری
ضمنی انتخابات کی بابت اہم معلومات
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخابات کیلئے 25 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر، ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
امیدواروں کو الاٹ کردہ نشان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے مولانا قمر الدین کو ’’کتاب‘‘ کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے میر شفیق الرحمان مینگل ’’تیر‘‘ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔ نیشنل پارٹی کے امیدوار ایڈووکیٹ عبدالحمید کو ’’آری‘‘ کا نشان مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایران پر ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی سفارتخانے کے عملے کو اسرائیل سے فوری انخلا کا حکم دےدیا
خالی نشست اور امیدواروں کی حیثیت
مسلم لیگ (ن) اور بی این پی (مینگل) نے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
پی پی پی کے مرکزی رہنما آغا شکیل اور میر نعمت اللہ زہری آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے.
پولنگ کی تاریخ
یاد رہے کہ سردار اختر مینگل کے استعفیٰ سے خالی نشست پر پولنگ 5 اپریل کو ہوگی۔








