سعودی وزارت حج نے عمرہ ویزہ ہولڈرز کو وارننگ جاری کردی
سعودی وزارت حج و عمرہ کی ہدایت
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 100 ملین ڈالر کا ڈوبنا انڈیا کا پروپیگنڈا
عمرہ ویزا ہولڈرز کے لیے ہدایت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ تمام عمرہ ویزا ہولڈر 18 اپریل تک مملکت سے چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے کھیلنے اور بھارتی جھنڈا لہرانے پر کبڈی فیڈریشن نے پاکستانی کھلاڑی پر پابندی لگادی۔
وطن واپس جانے کی ضرورت
وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ زائرین ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل وطن روانہ ہو جائیں۔
خلاف ورزی کی صورت میں عائد کی جانے والی سزائیں
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر قید و جرمانہ عائد کیا جائے گا۔








