23 مارچ ہمیں آزادی کے عظیم مقصد اور بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے: چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ کا یومِ پاکستان پر پیغام

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے جو ہمیں آزادی کے عظیم مقصد اور اس کے حصول کے لیے دی جانے والی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر امریکی حملے، جماعت اسلامی نے کل یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا

تاریخی قرارداد کی اہمیت

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ 1940 کی تاریخی قرارداد نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک واضح منزل فراہم کی، جس کے نتیجے میں ایک آزاد اور خودمختار ریاست پاکستان کا قیام ممکن ہوا۔ یہ دن اس عہد کی تجدید کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ پاکستان کا قیام لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرشنگ نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن ہوگا: کین کمشنر پنجاب

پاکستان پیپلز پارٹی کا کردار

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں ملک نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، جس نے قومی دفاع کو نئی جہت دی۔ شہید بے نظیر بھٹو نے بھی قومی سلامتی کے استحکام کے لیے اہم اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں آج پاکستان ایک مضبوط دفاعی قوت کے طور پر دنیا میں اپنا مقام رکھتا ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیاں

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں وطن عزیز کا دفاع یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...