پاکستان سپر لیگ 11 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا
کمنٹری پینل کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے ایرانی اسکول پر حملے میں شہید طالبات کے والدین کے لیے 2 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا
کمنٹری پینل کے اراکین
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پینل میں وسیم اکرم، رمیز راجا، مائیک ہیسمین، نک نائٹ اور جے پی ڈومینی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عروج ممتاز، بازید خان، ڈومینک کورک، مارک بوچر اور کارلوس بریتھ ویٹ بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

سکندر بخت، لیزا ستھالیکر، گریگ بلیویٹ، مارٹن گپٹل، عامر سہیل اور اختر علی خان بھی اس پینل میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں سسرالیوں نے لڑائی جھگڑے کے دوران بہو کو گولی مار دی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
اردو کمنٹری پینل
اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، شعیب ملک، ثنا میر، سلمان بٹ، مرینہ اقبال، شاہ فیصل اور ایاز محمد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عرب اسلامی ممالک کا ایران سے ہمسایہ ملکوں کے خلاف حملے فوری روکنے کا مطالبہ
پریزینٹرز
مزید براں پی ایس ایل 11 کے پریزینٹرز میں نیرولی میڈوز، زینب عباس، جیس کرو اور سکندر بخت شامل ہیں۔
ایونٹ کی تاریخیں
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک 2 شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔








