صاحبزادہ فرحان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار
آئی سی سی کا اعلان
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری
نمایاں کارکردگی
روزنامہ جنگ کے مطابق صاحبزادہ فرحان کو فروری میں غیرمعمولی کارکردگی پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں، سزائیں اور بھاری جرمانوں کی تجاویز سامنے آگئیں
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کارکردگی
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 6 اننگز میں ریکارڈ 383 رنز بنائے تھے جس میں 2 سنچریاں بھی شامل تھیں۔
دیگر نامزد کھلاڑی
واضح رہے کہ انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شیلوک بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئے تھے۔








