خواجہ ضیاء الدین گینائی پہلوان’’ رستم نیروبی‘‘ کی 50 ویں برسی 25 مارچ کو منائی جائے گی
خواجہ ضیاء الدین گینائی کی 50 ویں برسی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خواجہ ضیاء الدین گینائی پہلوان نیروبی چیمپئن کی 25 مارچ کو 50 ویں برسی منائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے وزیرِاعلیٰ کی ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات، اہم احکامات جاری کردیئے
نیروبی ریسلنگ ایسوسی ایشن کی خدمات
وہ نیروبی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور گاماں پہلوان، امام بخش پہلوان بھولو برادران کے 1953 نیروبی ٹور کے آرگنائزنگ سیکرٹری دنگل کمیٹی بھی تھے۔ مرحوم خواجہ ظہیر الدین سابق سینیٹر سائنس ٹیچر سنٹرل ماڈل سکول کے والد اور میڈیا کوارڈینیٹر پاور سپورٹس سہیل جاوید بٹ، انٹرنیشل ویٹ لفٹر عقیل جاوید بٹ، کرکٹر ندیم جاوید بٹ، خواجہ عمر حسن ڈار کے نانا اور خواجہ طلحہ ظہیر (برمنگھم) کے دادا تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم فوج کا احترام کرتے ہیں، پھر بھی ڈی چوک میں احتجاج ہمارا حق ہے: بیرسٹر سیف
زندگی اور وراثت
مرحوم اخوان الکشمیر شاد باغ کے وائس پریزیڈنٹ اور قائد اعظم کے سیکرٹری خورشید ملت کے ایچ خورشید کے کزن تھے۔ وہ 1908 میں خواجہ احمد کے گھر پیدا ہوئے اور 25 مارچ 1976 کو پیر رونقی قبرستان شاد باغ میں دفن ہوئے۔
50 ویں برسی کا پروگرام
مرحوم کی 50 ویں برسی پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی۔








