ملکی سلامتی، خودمختاری اور تحفظ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: عظمٰی بخاری
یومِ پاکستان کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ پاکستان کا دن ”عہدِ تحفظِ پاکستان“ کی تجدید کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں اپنے آباؤ اجداد کے مضبوط ارادوں، بے مثال قربانیوں اور انتھک جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی این اے ٹیسٹ نے 40 سالہ شادی کا پول کھول دیا ، بچے کسی اور کے نکلے
آزادی کی جدوجہد
یومِ پاکستان اس عظیم جدوجہد کی بنیاد ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں نے محض سات برس کی قلیل مدت میں ایک آزاد اور خودمختار وطن حاصل کیا۔ قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور ان کے رفقاء کی بے لوث محنت اور لازوال قربانیوں کے باعث آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل کے سامنے خوفناک ٹریفک حادثہ، طالبعلم سمیت 2 افراد جاں بحق
پاکستان کا دفاع
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 1940 میں پیش کیا گیا پاکستان کا تصور آج ایک مضبوط، مستحکم اور ناقابلِ تسخیر ریاست کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ملک دشمن عناصر کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں الیکشن میں حکمران اتحاد بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا
میاں نواز شریف کا کردار
پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور ناقابلِ تسخیر بنانے میں میاں نواز شریف کا کردار قابلِ تحسین ہے، جبکہ مسلح افواجِ پاکستان وطنِ عزیز کے ایک ایک انچ کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ملکی سلامتی کا عزم
وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی سلامتی، خودمختاری اور تحفظ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور پوری قوم مل کر پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔








