ایران اور امریکا آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ
پاکستان کی مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اگر ایران اور امریکا آمادہ ہوں تو پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کی بڑی کامیابی، سرحدی علاقے کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا، صدر ولادیمیر پیوٹن کا دعویٰ
پاکستان کا کردار
میڈیا سے گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار رہتا ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ مذاکرات کا انحصار متعلقہ فریقین کی رضامندی پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے زرعی انکم ٹیکس سے متعلق آرڈیننس جاری کردیا
مذاکرات کی موجودہ صورتحال
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی باضابطہ مذاکراتی عمل کی تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں بھی یہی مؤقف دہرایا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ہوٹل میں شلوار قمیض پہن کر آنے پر پابندی کیخلاف شہری کی درخواست قابل سماعت قرار
ایرانی وزارت خارجہ کا مؤقف
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی جاری مذاکراتی عمل کی تردید کی ہے۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ رابطوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان 15 نکاتی معاہدہ طے پایا ہے، تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
اسلام آباد میں ممکنہ ملاقات
اس سے قبل اسرائیلی میڈیا میں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ امریکا اور ایران کے اعلیٰ حکام کے درمیان ممکنہ ملاقات اسلام آباد میں ہو سکتی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق پاکستان خود کو ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک اہم ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے اور پسِ پردہ سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔








