ندا یاسر کے عید اسپیشل لک پر سوشل میڈیا تنقید
ندا یاسر کا عید سپیشل لُک
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کے عید سپیشل لُک نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی، جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ افراد نے ان کا دفاع بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو وزیر صحت نامزد کردیا
خصوصی عید ٹرانسمیشن
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ندا یاسر جو گزشتہ تقریباً 19 برس سے مارننگ شوز کی میزبانی کر رہی ہیں، عید ٹرانسمیشن کے دوران ایک منفرد انداز میں جلوہ گر ہوئیں، انہوں نے سرخ رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ سنہرے زیورات کا انتخاب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں ڈالر 1روپے 22پیسے، اوپن مارکیٹ میں 2روپے سستا
روایتی انداز کی کوشش
اداکارہ نے بالوں کو وِگ کی مدد سے بن کی شکل دی، جبکہ ماتھے پر ٹِکا اور ہیڈ جیولری کے ذریعے روایتی انداز اپنانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کا زلزلہ
سوشل میڈیا پر ردعمل
سوشل میڈیا پر ان کے اس لُک کو ملا جلا ردعمل ملا، تاہم زیادہ تر تبصرے تنقیدی نوعیت کے رہے، کئی صارفین نے وِگ کے استعمال کو غیر فطری قرار دیا جبکہ بعض نے لباس کے انداز کو ٹی وی نشریات کے لیے نامناسب کہا ہے۔
کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ندا یاسر کو اپنی عمر کے مطابق فیشن اپنانا چاہیے، جبکہ دیگر نے ان کے مجموعی انداز کو حد سے زیادہ نمائشی قرار دیا۔
دفاع میں آوازیں
دوسری جانب کچھ افراد نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کو اپنی پسند کے مطابق فیشن اپنانے کا حق حاصل ہے اور سوشل میڈیا پر غیر ضروری تنقید یا ٹرولنگ مناسب نہیں۔








