سفارت خانہ پاکستان ریاض میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب
پاکستان کا یومِ پاکستان
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں یومِ پاکستان کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سفارتی عملہ، مسلح افواج کے افسران، خواتین، مرد اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے تینوں بہنوں کی ملاقات
پرچم کشائی کی تقریب
پرچم کشائی کی تقریب میں سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی اور اس موقع پر اتحاد و یکجہتی کے پیغام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے جب مسلمانانِ برصغیر نے قراردادِ پاکستان پیش کرکے ایک آزاد وطن کے قیام کی بنیاد رکھی اور ہمارے بزرگوں کی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: فرنچ ولندیزی اور پرتگالی حکمران جن علاقوں میں رہے وہاں قانون اپنے مذہب کی اقدار کیساتھ نافذ کرتے مگر انگریز کامزاج اس سے مختلف تھا.
قوم کی ذمہ داریاں
سفیرِ پاکستان کا کہنا تھا کہ آج کا دن اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ بحیثیت قوم ہم اپنی ذمہ داریوں کو مشترکہ طور پر نبھائیں، باہمی اتحاد کو فروغ دیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثناء اللہ خان نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدت ملازمت میں توسیع کا اشارہ دے دیا
پاک سعودی تعلقات
سفیرِ پاکستان نے پاک سعودی برادرانہ تعلقات میں دفاعی معاہدہ کو اہم قرار دیتے ہوئے انہیں دونوں ممالک کے لئے خوش آئند قرار دیا۔
خصوصی پیغامات
تقریب کے دوران صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے، جنہیں بالترتیب سفارتی افسران کرن اکبر، مواحد کیانی اور صاعد عزیز نے پیش کیا۔








