وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی و عسکری قیادت کا اہم اجلاس، مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم شہباز شریف کا اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ایک اہم اجلاس جاری ہے جس میں سیاسی اور عسکری قیادت شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی پبلک سروس کمیشن نے CSS کے امتحان کے لیے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر سیاسی و عسکری حکام موجود ہیں۔ اجلاس میں مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال، توانائی بحران اور دیگر امور پر غور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی لاریجانی کی شہادت پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میرواعظ عمر فاروق کا بیان بھی آ گیا
پاکستان میں مذاکرات
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے تصفیے کے لئے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 8 جنگیں روکنے کے دعویدار ٹرمپ نے 2025 میں 7 ملکوں پر بم بھی برسائے
صدر آصف زرداری سے ملاقات
ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم شہباز شریف کی آج شام صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ، مشرق وسطی کی صورتحال، اور توانائی بحران پر بات چیت کی جائے گی۔
حکومتی حکمت عملی
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں موجودہ صورتحال میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان کے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔








