سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ
کراچی میں سونے کی قیمت میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی قیمت میں کل تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں انسدادگداگری مہم کے دوران 19 بھکاری گرفتار، ایک گداگر سے 11 ہزار درہم برآمد
پاکستان میں سونے کی نئی قیمتیں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آل صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 16,300 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔ ملک میں 10 گرام سونے کے بھاؤ 13,975 روپے کے اضافے سے 397,858 روپے ہوگیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ
پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 570 روپے بڑھ کر 7,454 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 163 ڈالر بڑھ کر 4,413 ڈالر ہوگئی۔








