وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیساتھ ٹیلیفونک بات چیت کی تصدیق کردی
امریکی صدر کی ٹیلیفون بات چیت
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ائٹ ہاؤس نے ایران جنگ کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلیفون بات چیت کی تصدیق کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جوہری سائٹس پر امریکی حملے جنگی جرائم ہیں: مشاہد حسین سید
سفارتی مذاکرات پر کمینٹس
مغربی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا وِٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کے ممکنہ دورۂ اسلام آباد کے بارے میں سوال کے جواب میں ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ یہ حساس سفارتی بات چیت ہے اور امریکہ اس معاملے پر میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنیوالا بنچ تبدیل
ملاقاتوں کی قیاس آرائیاں
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے حالات میں میٹنگز کے بارے میں قیاس آرائی کو اُس وقت تک حتمی نہیں سمجھنا چاہیے جب تک وائٹ ہاؤس کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں ہو جاتا۔
یہ بھی پڑھیں: تحفظات دور ورنہ ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا: لاہور ہائیکورٹ
امریکی وفد کا ممکنہ دورہ
خیال رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر رپورٹ ہوا کہ امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، وٹکوف اور جیرڈ کشنر ممکنہ طور پر اگلے ہفتے اسلام آباد میں ایران کے ہونے والے مذاکرات کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کی رائے
دوسری جانب اس حوالے سے ترجمان پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر فریقین راضی ہیں تو پاکستان ثالثی کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔








