حیدرآباد میں پاساکھی 13کنویں سے تیل کی پیداوار کا آغاز
تیل کی نئی پیداوار کا آغاز
حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع حیدرآباد میں پاساکھی 13 کنویں سے تیل کی پیداوار کا آغاز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی خارجہ پالیسیوں کا اثر واشنگٹن میں نظر آ رہا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
پیداوار کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ کنویں سے یومیہ 460 بیرل تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے، کنویں کی 2966 میٹر گہرائی 546 میٹر سائیڈ ٹریک کھدائی کی گئی۔
نئی ڈرلنگ تکنیک کا اثر
ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی ڈرلنگ تکنیک سے تقریباً 3 گنا زیادہ پیداوار حاصل ہوئی ہے، منصوبے سے ملک میں تیل کی پیداوار میں اضافہ اور توانائی میں بہتری آئے گی۔








