ماں کی قسم کھا کر کہتی ہوں میں نے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، علیزہ شاہ
علیزے شاہ کی پلاسٹک سرجری کی خبروں کی تردید
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری کروانے سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت میں مسافروں سے بھری گاڑی دریا میں جاگری، 7 افراد لاپتہ
سوشل میڈیا کا ردِعمل
روزنامہ جنگ کے مطابق علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ صرف انسٹاگرام پر چند ویوز حاصل کرنے کے لیے مجھ پر الزام لگانے کے لیے اللّٰہ آپ کو کوئی سبق نہ سکھائے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی صحافی کی ایران کو قصور وار ثابت کرنے کی کوشش، ایرانی پروفیسر محمد مرندی نے کرارا جواب دیدیا
شہادت کی قسم

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں کئی بار کہہ چکی ہوں اور دوبارہ کہوں گی، اپنی ماں کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ کار ڈرائیور نے پولیس اہلکاروں کو روند ڈالا، ایک اہلکار شدید زخمی
وزن میں کمی کی وضاحت
اداکارہ نے مزید بتایا کہ بس ڈپریشن کی وجہ سے 2 ماہ میں میرا 20 کلو وزن کم ہوگیا تھا۔
اجتماعی توجہ کا مرکز
واضح رہے کہ علیزے شاہ اپنے مختلف اسٹائل اور ملبوسات کی وجہ سے اکثر ہی سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔








