سابق فاسٹ بالر کورنٹی والش پی ایس ایل 11 کے لیے پاکستان پہنچ گئے
کورٹنی والش کا پاکستان پہنچنا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق لیجنڈری فاسٹ بولر اور راولپنڈی کے بولنگ کوچ کورٹنی والش پاکستان سپر لیگ 11 کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے والد کا بیان بھی سامنے آگیا۔
پی ایس ایل 11 کا آغاز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا آغاز ہونے میں بس چند گھنٹے ہی باقی ہیں۔ دنیا بھر کے نامور کھلاڑی اور لیجنڈ سٹارز پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپیریئر یونیورسٹی ریکیمپس میں فرش مین پروگرام کی گریجویشن تقریب کا انعقاد، قونصل جنرل کی خصوصی شرکت
استقبال کی تقریب
پی ایس ایل کی ٹیم راولپنڈیز کے بولنگ کوچ کورٹنی والش لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال محمد رضوان اور سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کیا۔
The man.
The myth.
The legend. ????Courtney Walsh has arrived and joined The Pindiz.#MadeOfPindi #WeThePindiz #HBLPSL11 pic.twitter.com/QBTK0e5fcM
— RawalPINDIZ (@thepindiz) March 25, 2026
دوسری جانب بنگلا دیش کے رشاد حسین بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
Right arm legbreak over the wicket @RishadHossain22 has arrived and joined the #PindiBoys ????#MadeOfPindi #WeThePindiz #HBLPSL11 pic.twitter.com/22oW1aDINA
— RawalPINDIZ (@thepindiz) March 25, 2026
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس
پی ایس ایل 11 کے میچز
پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز اپنی مہم کا آغاز 28 مارچ سے کرے گی، جہاں اس کا افتتاحی میچ پشاور زلمی سے ہوگا۔
واضح رہے کہ چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ خطے کی صورتحال کے باعث پی ایس ایل کے تمام میچز صرف دو شہروں کراچی اور لاہور تک محدود کردیئے گئے ہیں اور ایونٹ کے دوران شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہے۔
افتتاحی میچ کی تفصیلات
پاکستان سپر لیگ کا آغاز کل سے قذافی سٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے ہوگا۔








