پاکستان کی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کی سزاؤں کی شدید مذمت
پاکستان کا شدید احتجاج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے دہلی کی عدالت کی جانب سے معروف کشمیری سیاسی رہنما آسیہ اندرابی کو عمر قید اور ان کی ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو 30،30 سال قید کی سزا سنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل
دفتر خارجہ کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہلی کی عدالت کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت سنایا گیا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے اور بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی وزیر خزانہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
سیاسی بنیادوں پر مقدمات
ترجمان کے مطابق پاکستان اس فیصلے کو سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کے وسیع تر سلسلے کا حصہ سمجھتا ہے جس کا مقصد اختلافی آوازوں کو دبانا اور کشمیری عوام کے جائز حقوق کیلئے آواز اٹھانے والوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرپول نے الزامات ثابت نہ ہونے پر برٹش پاکستانی بزنس مین جبران خان کے خلاف تحقیقات ختم کر دیں
قانونی عمل پر سوالات
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے شفاف قانونی عمل، عدلیہ کی آزادی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے تقاضوں پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرے ذہن میں کنفیوژن تھی کہ اگر سینیٹ امیدواروں کی لسٹ عمران خان نے منظور کی تو میرٹ کی دھجیاں اڑادیں:اینکرپرسن عدنان حیدر
آسیہ اندرابی کی حکمت عملی
دفتر خارجہ کے مطابق آسیہ اندرابی طویل عرصے سے کشمیر کاز کی ایک نمایاں آواز رہی ہیں اور ان کی سزا بھارتی زیر قبضہ کشمیر میں سیاسی اظہار اور شہری آزادیوں کو محدود کرنے کی بھارتی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 404 Not Found
خطے میں کشیدگی
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو بڑھاتے ہیں اور امن و استحکام کے امکانات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے صدر طیب اردوگان نے خیبر پختون خوا میں دہشت گرد حملے کی مذمت
بین الاقوامی برادری کی مداخلت
پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور بھارت کو اس کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج اور ہندوستان کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز کا 3 دہشتگردوں کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراجِ تحسین
کشمیری عوام کے حقوق
بیان میں کشمیری عوام کے سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کے تحفظ، اظہار رائے کی آزادی اور منصفانہ ٹرائل کے حق کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
حق خودارادیت کی حمایت
پاکستان نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے، جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج ہے.








