سندھ کابینہ کا 3 ماہ تنخواہ نہ لینے اور ورک فرام ہوم کا فیصلہ
حکومت سندھ کے کفایت شعاری اقدامات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت سندھ نے کفایت شعاری سے متعلق متعدد اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایندھن کی کمی روکنے کے لیے وفاقی حکومت جو بھی فیصلے کرے گی، ان پر لبیک کہا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے پاس وقت بہت کم، بات نہ مانی تو پہلے سے بڑا حملہ ہوگا، ٹرمپ
وفاقی حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں پر عمل کر رہی ہے اور مزید اہم فیصلے بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ موجودہ صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: جوئے کی غیر قانونی تشہیر کا مقدمہ، عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع
تنخواہوں اور ورک فرام ہوم کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سندھ کابینہ نے 3 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ جمعہ کے روز ورک فرام ہوم کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ ایندھن کی بچت ممکن بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی امریکا کے ساتھ خارجہ پالیسی کی کامیابی دراصل ٹرمپ کی مودی سے عارضی ناراضی کا نتیجہ ہے، حماد اظہر
ایندھن کی بچت اور عوام کی حمایت
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی اگر وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتی ہے تو سندھ حکومت اس پر بھی مکمل طور پر عمل کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کے پاس کتنا زر مبادلہ ہے؟ جواب پاکستانیوں کے ہوش اڑا دے
عوامی ضروریات کا تحفظ
انہوں نے کہا کہ عوامی ضروریات اور ایندھن کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں جب تک حالات مکمل طور پر قابو میں نہیں آتے تب تک یہ اقدامات جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جس طرح ترمیم ہو رہی ہے وہ جرم ہے، ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے، علی ظفر
سرکاری گاڑیوں کی گراؤنڈنگ
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال سے بچنا ضروری ہے جس میں ایندھن اور توانائی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے، اسی لیے سندھ حکومت کے فیصلے کے تحت سرکاری گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی، مگر پنجاب کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
مہنگائی کے خلاف اقدامات
سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ایندھن کی بچت اور ممکنہ مہنگائی کو روکا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے سفارت کار کو دھمکی آمیز خط موصول، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
عوامی تعاون کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت کو مزید تعاون درکار ہوا تو سندھ حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر ممکن ہو تو گھروں سے کام کریں کیونکہ یہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ سب کا مشترکہ مسئلہ ہے ۔ عوام کے تعاون سے ہی ایندھن کی بچت اور توانائی کے ذخائر کا تحفظ ممکن ہے۔
حکومتی ترجیحات
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کی اولین ترجیح قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا اور ایندھن کی کمی کو ہر صورت روکنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں.








