لاہور ہائیکورٹ میں ہائی اوکٹین کی قیمت میں 200 روپے اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں ہائی اوکٹین کی قیمت میں 200 روپے اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: این آر او دینے کےلیے پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں ہو سکتی، طلال چوہدری
درخواست کے تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق متفرق درخواست میں وفاقی حکومت اور اوگرا کو فریق بنایا گیا۔ یہ درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دائر کی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاح دانتوں میں انگلیاں دبائے عالم تحیر میں اس بات کو سوچ رہے تھے کہ ہزاروں برس پہلے کس طرح ان چٹانوں کو تراش کر یہ شاہکار تخلیق کیے ہونگے؟
درخواست گزار کا موقف
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لگژری گاڑیوں کے ہائی اوکٹین پر لیوی 100 سے بڑھا کر 300 روپے کردی گئی ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ کے مطابق نہیں ہے، اور ہائی اوکٹین کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔
عدالت سے استدعا
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم قیمتوں کا فارمولا اور ٹیکس تفصیلات طلب کرے۔








