پنجاب کے کاشتکار کو میکانائزیشن کے ذریعے جدید فارمنگ پر گامزن کررہے ہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان دوست ویژن
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کسان دوست ویژنری اقدام سے صوبے کے کاشتکاروں کے مقدر بدلنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: مثبت اشارہ۔۔۔چینی شپنگ کمپنی نے خلیجی ممالک سے شپمنٹس کی بکنگ دوبارہ شروع کر دی
زرعی مشینری کی فراہمی
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کاشتکاروں کی گرین ٹریکٹر، ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹر، سپر سیڈر اور جدید زرعی مشینری سے معاونت کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت صرف 2 سال میں کاشتکاروں میں ریکارڈ 30 ہزار ٹریکٹر تقسیم کیے گئے۔ 20 ہزار سے زائد گرین ٹریکٹر کاشتکاروں کو مل گئے جبکہ مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کیریئر مینٹور معصومہ اعجاز کو یونائیٹڈ نیشنز بنکاک میں گلوبل پیس ایوارڈ سے نوازا گیا
ہائی ٹیک میکائزیشن فنانسنگ پروگرام
وزیراعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں زراعت کو جدت کی راہ پر استوار کرنے کے لئے سی ایم ہائی ٹیک میکائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو ویٹ اینڈ رائس کمبائن ہارویسٹر دیئے جار ہے ہیں۔ کاشتکار میکانزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت ہائی پاور ٹریکٹر او ردیگر مشینری بھی حاصل کرسکیں گے۔ سی ایم ہائی ٹیک میکائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں اور سروس پروائڈرز کیلئے 30 ارب روپے لون دیا جارہا ہے۔ کاشتکاروں کو 4 ارب روپے کی لاگت سے 5 ہزار سپر سیڈر بھی مل گئے ہیں۔ پنجاب میں 5 ہزار سپر سیڈر کے استعمال سے گندم کی بوائی کے عمل میں آسانی اور بہتری آرہی ہے۔ رائس سپر سیڈر کے استعمال سے سموگ کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے۔
جدید فارمنگ کی جانب پیش قدمی
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار کو میکانائزیشن کے ذریعے جدید فارمنگ پر گامزن کررہے ہیں۔ ایگری کلچر میکانائزیشن سے لاگت میں کمی اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ کاشتکار کو زراعت کے روایتی اور فرسودہ طریقے چھوڑ کر جدید مشینری کا استعمال شروع کرنا ہوگا۔








