برطانیہ میں پیٹرول بحران کا خدشہ
پیٹرول بحران کا خدشہ
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں پیٹرول بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حساس صوبہ ہے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اشتعال انگیز ویڈیو دکھانا، آگ ہر تیل ڈالنے کےمترادف ہے،بیرسٹر گوہر
حکومت کے نئے اقدامات
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پیٹرول بحران کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت 30 پاؤنڈ فیول کی حد مقرر کرنے پر غور کرنے لگی ہے۔ برطانیہ میں پیٹرول بحران کے خدشات کے پیشِ نظر حکومت نے ہنگامی منصوبوں پر غور شروع کردیا ہے، جن کے تحت گاڑیوں کے لیے ایک وقت میں صرف 30 پاؤنڈ تک ایندھن خریدنے کی حد مقرر کی جا سکتی ہے۔
ایندھن کی قلت سے نمٹنے کی منصوبہ بندی
’’جنگ‘‘ کے مطابق برطانوی حکومت نے ممکنہ ایندھن کی قلت سے نمٹنے کے لیے پرانے ہنگامی قوانین کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کو محدود کرنے کے منصوبوں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ ان منصوبوں کے تحت ’’میکسیمم پرچیز سکیم‘‘ نافذ کی جا سکتی ہے، جس کے تحت ہر ڈرائیور ایک بار میں تقریباً 30 پاؤنڈ تک ہی فیول خرید سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد قلت کی صورت میں ایندھن کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا اور عوام میں گھبراہٹ کے باعث ہونے والی ذخیرہ اندوزی کو روکنا ہے.








