ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی
ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آئ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صحافی فیضان بنگش کے والد اور خالد رشید کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
وجوہات
تفصیلات کے مطابق ایران جنگ اور فیول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے سروے کے مطابق امریکی صدر بننے کے بعد اب ٹرمپ کی عوامی حمایت کم ہو کر 36 فیصد پر آ گئی ہے۔
سروے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سروے میں بتایا گیا ہے کہ صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کی مقبولیت 47 سے 40 فیصد تک رہی تھی۔ 61 فیصد امریکیوں نے ایران پر حملوں کے فیصلے کی مخالفت کی جبکہ 35 فیصد امریکیوں نے ایران پر امریکی حملوں کی حمایت کی ہے۔








