ایران کی جانب سے امریکی تجاویز مسترد کیے جانے پر مصر کا ردعمل آ گیا
وزیر خارجہ کا بیان
قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ایران کی طرف سے امریکی تجاویز مسترد کیے جانے پر ردعمل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، تین اہلکار شہید
سفارتی کوششیں جاری
’’جنگ‘‘ کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، یہ معاملہ سفارتکاری اور مذاکرات کا ہے، ایران کے لیے امریکی منصوبے کی وضاحت نہیں کرسکتے۔ مصر، پاکستان، ترکیے اور دیگر بین الاقوامی، علاقائی شراکت داروں کے درمیان کوششیں جاری ہیں۔
ایران کی 5 شرائط
واضح رہے کہ ایران نے جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز مسترد کردیں اور اپنی 5 شرائط سامنے رکھ دی ہیں۔








