انتظامیہ سوتی رہی، ذہنی مریض لاہور کے مینٹل ہسپتال بلڈ بینک کی ایمبولینس لیکر شاہدرہ ہسپتال پہنچ گیا
واقعے کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انتظامیہ سوتی رہی، ذہنی مریض مینٹل ہسپتال کی ایمبولینس لیکر شاہدرہ ہسپتال پہنچ گیا۔ دنیا ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صبح 5 بجے جب انتظامیہ کے اہلکار ہسپتال میں سو رہے تھے، مریض نے دفتر سے چابی پکڑی اور ایمبولینس لیکر شاہدرہ ہسپتال پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: دہشتگردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
شاہدرہ ہسپتال میں واقعہ
ذہنی مریض نے شاہدرہ ہسپتال پہنچ کر کہا 'میرا خون لے لو'، ہسپتال عملہ دنگ رہ گیا۔ جب عملے نے پوچھا کہ آپ کیسے آئے، تو مریض نے جواب دیا کہ 'میں خود گاڑی چلا کر آیا ہوں'۔
یہ بھی پڑھیں: ضلعی ہسپتالوں میں فالج کے علاج کے لیے مرحلہ وار اسٹروک سینٹر بنانے کا فیصلہ، وسط فروری تک انجکشن اور ٹریٹمنٹ ٹریننگ کا ہدف مقرر
انتظامیہ کی غفلت
ذرائع کے مطابق مریض 2022 سے مینٹل ہسپتال میں داخل ہے، مینٹل ہسپتال انتظامیہ کی غفلت نے شہریوں کی جان خطرے میں ڈال رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہمارے سٹیٹ گیسٹ ہیں: محسن نقوی
تحقیقی کمیٹی کی تشکیل
واقعے کے بعد ہسپتال میں ہلچل مچ گئی، چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ انکوائری آرڈر میں 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا بیان
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مینٹل ہسپتال کا کہنا ہے کہ ہم نے چار رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی ہے مگر سارا قصور بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کا ہے، بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ایمبولینس کو ہمارے گیٹ پر نہیں روکا جاتا۔








