ایران کے باضابطہ جواب کا انتظار ہے: پاکستانی عہدیدار
پاکستان اور ایران کے تعلقات
لاہور (خصوصی رپورٹ) برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بھی ایران کے باضابطہ جواب کا انتظار کر رہا ہے۔ پاکستان نے ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔
ایران کا ممکنہ جواب
’’جنگ‘‘ کے مطابق خبر ایجنسی کے مطابق ایک اور پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے آج رات جواب دینے کا بتایا ہے۔ ایرانی میڈیا انکار رپورٹ کر رہا ہے لیکن ہمیں ایران سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ملی ہے، ہم انتظار کر رہے ہیں، وہ سب زیر زمین ہیں اور رابطہ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے۔








