ڈھاکہ: مسافر بس دریا میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق
بس حادثہ میں جان بحق افراد
ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) - ڈھاکا میں مسافر بس دریائے پدما میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کے کیبل فالٹ کے باعث پپری پمپنگ سٹیشن مکمل بند
حادثے کا وقت اور مقام
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شام کو پیش آیا، جس میں اب تک 18 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان قونصلیٹ دبئی کے قونصل جنرل اور سٹاف کا رمضان افطار ٹینٹ کا دورہ، پاکستانی کاروباری ادارے فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، قونصل جنرل
تفصیلات اور ریسکیو آپریشن
مقامی ریسکیو کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام 5 بجے کے قریب مسافروں سے بھری بس بے قابو ہوگئی جب اسے ایک فیری میں سوار کیا جا رہا تھا۔ اس دوران بس تقریباً 30 فٹ گہرے پانی میں ڈوب گئی۔ بس میں 50 مسافر سوار تھے جن میں سے بعض افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، آج دنیا بھی تعریف کر رہی ہے: فیصل کریم کنڈی
متاثرین کی حالت
حکام کے مطابق حادثے میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ ریسکیو کیے گئے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد کچھ مسافر لاپتا ہیں جن کی لاش کے لیے غوطہ خوروں کی مدد لی گئی ہے۔
ریسکیو آپریشن کی مشکلات
حکام نے بتایا کہ علاقے میں طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔








