پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا
100 انڈیکس کی کارکردگی
روزنامہ جنگ کے مطابق 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 1826 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 56 ہزار 487 پر آ گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار 251 کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 57 ہزار 571 کی بلندی پر بھی گیا۔
گزشتہ روز کا اختتام
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 313 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔








