سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 11 ہزار روپے سستا ہو گیا
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی و علاقائی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
علاقائی سطح پر سونے کی کمی
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق علاقائی سطح پر سونا فی تولہ 11 ہزار روپے سستا ہو گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت اب 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 110 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 455 ڈالر کا ہو گیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی
ادھر چاندی کی قیمت میں 340 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، چاندی کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 7484 روپے ہوگئی۔








