وزیراعظم کو ملائیشین ہم منصب کا فون، پاکستان کی امن کوششوں کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین ہم منصب نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستان کی امن کوششوں کے لئے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے نازک صورتحال میں کردار ادا کرنے کی درخواست کردی
عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور امت مسلمہ کے اتحاد اور ترقی کے لئے دعائیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک نے طلاق کی صورت میں ثانیہ مرزا کو کتنی رقم ادا کی؟
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششیں
ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کی حمایت کے مضبوط پیغام پر خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری پارٹی عہدے اور کور کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی
پاکستان کی تازہ ترین سفارتی اقدامات
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم کو تازہ ترین سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا، جس میں امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں اور برادر خلیجی ممالک و ایران کے رہنماؤں سے بات چیت شامل تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی کے کا عمران خان کی رہائی کے لیے فورس بنانے کا اعلان
ملائیشیا کا تعاون اور حمایت
وزیراعظم شہباز شریف کی شاندار قیادت کی تعریف کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم نے انہیں مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی گفتگو سے بھی آگاہ کیا، جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان کی خطے میں امن کے لئے جاری کوششوں میں ملائیشیا کی مکمل حمایت کی پیشکش بھی کی۔
مستقبل میں باہمی رابطوں پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے مخلصانہ اور حقیقی اقدامات جاری رکھے گا، دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں باہمی رابطے کو مضبوط رکھنے پر اتفاق کیا۔








