پاکستان کی مداخلت پر اسرائیل نے دو اہم ایرانی رہنماؤں کو ہدف کی فہرست سے ہٹا دیا، رائٹرز

پاکستان کی درخواست پر اسرائیل کا اقدام

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اسرائیل نے ایران کے دو اہم عہدیداروں کو اپنی مبینہ ہدف فہرست سے عارضی طور پر ہٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی ڈرون حملے میں مارے جانیوالے 6 امریکی فوجیوں کی میتیں امریکہ منتقل کر دی گئیں

اسرائیل کا نشانہ بننے والا اہم ہدف

ذرائع کے مطابق اسرائیل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھا، تاہم پاکستان نے واشنگٹن کو پیغام دیا کہ اگر ان دونوں شخصیات کو بھی ختم کر دیا گیا تو پھر مذاکرات کے لیے کوئی اہم رابطہ باقی نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا: بیٹے کو اغواء کرنے کے الزام میں باپ کے خلاف مقدمہ درج

امریکہ کی مداخلت

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کے پاس دونوں رہنماؤں کی لوکیشن موجود تھی اور انہیں نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا، لیکن پاکستان کے مؤقف کے بعد امریکہ نے اسرائیل سے پیچھے ہٹنے کو کہا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان اور نوابشاہ میں فائرنگ کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق

فوج اور دفتر خارجہ کا خاموشی

رائٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فوج اور دفتر خارجہ نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار ہسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا تصاویر بناتے پکڑا گیا

وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ

دوسری جانب وال اسٹریٹ جنرل نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے ممکنہ امن مذاکرات کے پیش نظر دونوں ایرانی رہنماؤں کو اپنی ہدف فہرست سے چند دنوں کے لیے عارضی طور پر ہٹا دیا ہے، تاہم اس رپورٹ میں پاکستان کے کردار کا ذکر نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نے ایک لاکھ، 63 ہزار کی حد بھی عبور کر لی

پاکستان کا ثالثی کردار

رپورٹس کے مطابق پاکستان، مصر اور ترکیہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ ختم کرانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام آباد اس دوران واشنگٹن اور تہران دونوں سے براہِ راست رابطے میں ہے، جبکہ ممکنہ امن مذاکرات کے لیے اسلام آباد کو ایک ممکنہ مقام بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد

امریکی صدر کا 15 نکاتی منصوبہ

ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے جنگ ختم کرنے کے لیے 15 نکاتی منصوبہ پاکستان کے ذریعے ایران کو بھجوایا ہے۔ اسرائیلی کابینہ کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے میں ایران کے زیادہ افزودہ یورینیم کے ذخائر ختم کرنے، یورینیم افزودگی روکنے، بیلسٹک میزائل پروگرام محدود کرنے اور خطے میں اتحادی گروپوں کی مالی مدد بند کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔

ایران کی جانب سے مذاکرات کی صورتحال

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بے حد بے چین ہے، جبکہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے لیکن اس وقت جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...