وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، مشرقی وسطیٰ سمیت اہم امور پر مشاورت
ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں مشرقی وسطیٰ سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں چینی کی قیمت آسمان کو چھونے لگی، فی کلو 229 روپے ہو گئی
ملاقات کے اہم نکات
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خطے کی بدلتی صورتحال اور ثالثی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں ملکی سلامتی، قومی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل راولپنڈی عبدالغفور انجم کا تبادلہ کردیا گیا
قومی قیادت کا اجلاس
دوسری جانب ایوان صدر میں قومی قیادت کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں بڑے فیصلے متوقع ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اجلاس کی صدارت کریں گے، اس موقع پر اہم قومی امور پر غور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کو گوشت مزید سستا، قیمت 500 روپے کلو سے بھی نیچے آ گئی
اجلاس کی شرکت اور ایجنڈا
وزیراعظم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، سیاسی قیادت اور اعلیٰ عسکری و سرکاری حکام کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال اور قومی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔
کفایت شعاری پالیسی، اخراجات کم کرنے کے اقدامات زیر بحث آئیں گے، وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مشاورت کی جائے گی، صوبوں کو وفاق کی مدد اور مالی تعاون سے متعلق تجویز بھی زیر غور آ سکتی ہے۔
قومی سلامتی اور معاشی استحکام
اجلاس میں قومی سلامتی اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر غور ہوگا، معاشی استحکام اور مالی نظم وضبط کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی۔








