پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں: ترجمان دفترخارجہ

مشرقِ وسطیٰ اور خلیج تنازع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیج تنازع پانچویں ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں شہری کی ساڑھے 7ارب روپے سے زائد کی لاٹری نکل آئی

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے بات چیت

روزنامہ جنگ کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کل کراؤن پرنس محمد بن سلمان سے فون پر بات کی، وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد کے ساتھ موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو دانشمندی، عزم اور امن کیلیے ثابت قدمی کیساتھ قیادت کرنے پر فخر ہے: صدر مملکت

پاکستان کی سفارتی کوششیں

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی پر زور دیا ہے، پاکستان نے مذاکرات کے ذریعے تنازع حل کرنے پر زور دیا ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی سفارت کاری جاری ہے، وزیر اعظم کی قیادت میں فریقین کے درمیان مکالمے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دیدی

دیگر ممالک کے ساتھ رابطے

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مختلف ممالک کے سربراہوں سے رابطے میں ہیں، پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، وزیر اعظم نے ایرانی صدر کے ساتھ بھی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا، وزیراعظم نے کویت، ترکیہ اور اردن کے سربراہان سے بھی گفتگو کی، لبنان، مصر، بنگلادیش کے سربراہان سے بھی بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

نائب وزیراعظم کی سرگرمیاں

ترجمان کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم بھی سفارتی محاذ پر خطے کے ممالک کے ساتھ رابطوں میں ہیں، ناروے، سعودی عرب، آذربائیجان سمیت مختلف ممالک کے ساتھ رابطے ہوئے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد سے رابطے میں سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پانی کے مسئلے کا حل اتنا ہی اہم ہے جتنا دہشتگردی کا ہے، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان کی یکجہتی اور امن کی کوششیں

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، پاکستان نے کشیدگی کے خاتمے اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا، وزیر اعظم نے سعودی قیادت کو پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا، وزیر اعظم اور سعودی قیادت نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے، 23 مارچ کو وزیر اعظم کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے گفتگو ہوئی، انہوں نے خطے کی سنگین صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

مذاکرات کی اہمیت

انہوں نے کہا کہ ایران سے بات چیت میں کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا ہے، وزیر اعظم نے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعادہ کیا، 18 تا 21 مارچ وزیر اعظم کے متعدد عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...