ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا الرٹ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تربوز کے بیج کے 7 حیرت انگیز فوائد، جان کر آپ انہیں کبھی نہیں پھینکیں گے

مغربی ہواؤں کا سلسلہ

این ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور جھکڑ کے ساتھ بارش برسائے گا، جبکہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیگم ڈال دے گی کوڑا دان میں کیا۔۔۔( مسکرائیے)

بارش کی پیشگوئی

پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، آندھی، طوفان اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندو باورچی چولہے کے پاس سے روٹی پھینکتا اور ہم کونے میں بیٹھے دبوچتے، یہ تھی مسلمان سے نفرت جو پاکستان کے معرض وجود میں آنے کا سبب بنی

متاثرہ علاقہ جات

خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بھی بارش اور آندھی متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں اسکردو، ہنزہ، گلگت، استور، دیامر، غذر، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، حویلی اور وادی نیلم میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ سے سستی گھڑی خریدنے کی غلط خبر دینے پر نجی ٹی وی نے مریم نواز سے معذرت کرلی

بلوچستان میں بارش کی پیشگوئی

بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، پشین، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران، واشک، پنجگور، تربت، گوادر اور لسبیلہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

احتیاطی تدابیر اور ہدایت

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، جبکہ بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری کے باعث راستے بند ہونے کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ادارے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسم سے متعلق تازہ صورتحال کے لیے ’’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘‘ ایپ سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...