پاسدارانِ انقلاب کا اسرائیلی جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران کا دعویٰ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسدارانِ انقلاب گارڈ (آئی آر جی سی) نے اسرائیل کے جوہری تنصیب کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا شام کی کشیدہ صورتحال سے کوئی لینا دینا نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
حملے کی تفصیلات
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی آر جی سی نے کہا ہے کہ تازہ حملوں کا آغاز آج صبح سویرے کیا گیا، جس میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے وسیع پیمانے پر حملے کیے گئے۔ پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ اور اسرائیل پر حملوں کی 82ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ای ڈی سی آر سے میرا کوئی تعلق نہیں، اگر اس کے خلاف شکایت درست ہوئی تو سزا ہوگی: خواجہ آصف
اسرائیلی تنصیبات کا ہدف
’’جنگ‘‘ کے مطابق آئی آر جی سی کے بیان کے مطابق ان حملوں کا ہدف اسرائیل کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور بحیرۂ مردار کے جنوبی علاقے میں واقع اس کی جوہری تنصیبات اور اس سے متعلقہ صنعتی مراکز تھے۔ یہ کارروائیاں خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، تاہم اسرائیلی حکام نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔
مزید واقعات
اس سے قبل لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کا کہنا تھا کہ جنوبی لبنان میں آج 7 اسرائیلی ٹینکوں کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
عرب میڈیا کے مطابق وسطی اور جنوبی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔








