مشرق وسطیٰ تنازع کے نتائج کی درست پیشگوئی کرنا مشکل ہے، ایران جنگ کے نتائج اُتنے ہی سنگین ہو سکتے ہیں جتنے کورونا وبا کے تھے،روسی صدر
پیوٹن کا مشرق وسطیٰ تنازع کے نتائج پر بیان
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ تنازع کے نتائج کی درست پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔ ایران جنگ کے نتائج اُتنے ہی سنگین ہو سکتے ہیں جتنے کورونا وبا کے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی ایکٹ میں بنیادی ضابطہ موجود ہے مگر عام شہریوں کے لیے اپیل کے مناسب فورم کا فقدان ہے: سپریم کورٹ
تاجروں سے گفتگو
ماسکو میں تاجر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ جو تنازع میں شامل ہیں وہ خود بھی نتیجہ پوری طرح نہیں بتاسکتے۔ کورونا وبا سے تمام خطوں اور براعظموں کی ترقی سُست ہوگئی تھی۔
اقتصادی نقصان اور چیلنجز
تنازع سے بین الاقوامی لاجسٹکس، پروڈکشن اور سپلائی چینز کو نمایاں نقصان ہو رہا ہے۔ اس نقصان سے ہائیڈروکاربن، دھاتوں اور کھاد کی کمپنیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ روس کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مضبوط اور متحد ہونا ہوگا۔








