ایرانی حکام کو کمزور سمجھنا بڑی غلطی ہے، وہ نہ صرف ہوشیار ہیں بلکہ غیر معمولی مذاکراتی مہارت رکھتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر کا بیان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد سے امریکہ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو اس حد تک نشانہ بنایا ہے جو پہلے بہت کم لوگوں نے دیکھا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے خبروں کی واضح تردید
ایران کی فوجی صلاحیتوں کی تباہی
صدر ٹرمپ کا واشنگٹن میں ایران کے حوالے سے کابینہ کے اجلاس میں کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو ’مکمل طور پر‘ ختم کر دیا ہے اور ایران کے ’90 فیصد کے قریب‘ میزائل لانچرز اور ’شاید 90 فیصد سے زیادہ‘ میزائل بھی تباہ کر دیے ہیں۔ ایران معاہدہ کرنے کی بھیک مانگ رہا ہے۔
ایرانی حکام کی مہارت
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایرانی حکام کو کمزور سمجھنا بڑی غلطی ہے۔ وہ نہ صرف ہوشیار ہیں بلکہ غیر معمولی مذاکراتی مہارت رکھتے ہیں۔
ایران کے حکام کو کمزور سمجھنا بڑی غلطی ہے۔ وہ نہ صرف ہوشیار ہیں بلکہ غیر معمولی مذاکراتی مہارت رکھتے ہیں۔
- ڈونلڈ ٹرمپ pic.twitter.com/r85EJOEB4j— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) March 26, 2026








