امریکہ نے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی مسودہ پیش کیا ، مشرق وسطیٰ میں امریکی نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکوف
امریکہ کی جانب سے ایران کے لیے مسعودہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشرق وسطیٰ میں امریکی نمائندے سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی مسودہ پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج کراچی میں دھماکا: غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ
امن معاہدے کا فریم ورک
تفصیلات کے مطابق سٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے کے لیے فریم ورک تیار کر لیا گیا ہے، اور ہم نے ایران کو 15 نکاتی معاہدہ پاکستان کے ذریعے پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اللہ کی تلواریں، چن چن کر دشمن ماریں۔ سن لے دنیا، سن لے دشمن ’’پاکستان‘‘ آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا۔
امریکی وزیر خارجہ کا بیان
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ اور خطے کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے خلیجی ممالک میں ہر جگہ حملے کیے ہیں، اور دنیا کو بہتر اور محفوظ ملک بنانا صدر ٹرمپ کا مشن ہے۔
جوہری ہتھیاروں کی روک تھام
جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔








