بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل ہوم سیزن کا اعلان کیا، 4 ٹیمیں 21 انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی
بھارتی کرکٹ بورڈ کا اعلان
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل ہوم سیزن کا اعلان کردیا جس میں وہ ویسٹ انڈیز، سری لنکا، زمبابوے اور آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دلجیت دوسانجھ کی سوشل میڈیا ویڈیو پر سجاد علی کا ‘راوی’ گانا
ہوم سیزن کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق بھارت میں 21 انٹرنیشنل میچز 17 وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ بھارت کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے ہوگا، جس میں 3 ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 27 ستمبر سے 17 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے یومِ فتح کی مرکزی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
سری لنکا کے ساتھ سیریز
’’جنگ‘‘ کے مطابق سری لنکا ٹیم کی 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 13 دسمبر سے 27 دسمبر تک شیڈولڈ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے پارلیمانی کمیٹی میں نہیں بیٹھ رہے تو پارلیمنٹ کے فلور پر بات کرلیں گے: چیئرمین سینیٹ
زمبابوے کی سیریز
زمبابوے کی ٹیم 3 ون ڈے میچز 3، 6 اور 9 جنوری کو کھیلے گی۔
آسٹریلیا کا دورہ
آسٹریلوی ٹیم بارڈر گواسکر ٹرافی کے لیے بھارت کا دورہ کرے گی، سیریز میں 5 ٹیسٹ میچز شامل ہیں جو آئندہ برس 21 جنوری سے 3 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔








