ایرانی ڈرون روکنے کے لیے یوکرینی ماہرین خلیجی ملکوں میں سرگرم ہیں، زیلنسکی
یوکرینی صدر کا دورہ سعودی عرب
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت میں پیش ہونا بھی بڑا ناگوار تجربہ تھا، کئی بار سرکاری گھر شام کو ملاقات ہو جاتی۔ گپ شپ لگاتے۔ ایک رات اسے صحرائی کھانے پر بھی لے گیا
ایرانی ڈرون حملوں کی نگرانی
سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی ڈرون حملے روکنے کے لیے یوکرینی ماہرین سعودی عرب اور قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں سرگرم ہیں۔
یوکرین کی دفاعی ضروریات
انہوں نے کہا کہ "یوکرینی ماہرین کو روس سے جنگ میں ڈرون حملے ناکام بنانے کا وسیع تجربہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کے ملک بھی اپنے دفاعی نظام کے میزائلوں سے یوکرین کو مضبوط کریں۔ یوکرین کو فنڈز کی ضرورت ہے، یوکرین کی ڈیفنس انڈسٹری اپنی صلاحیت کے نصف پر کام کر رہی ہے۔ ہمیں مزید ڈرونز بنانے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے۔"








