آبنائے ہرمز پر عدم استحکام امریکی و اسرائیلی قانون شکنی کا نتیجہ ہے: ایرانی وزیرِ خارجہ
ایرانی وزیرِ خارجہ کا بیان
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر عدم استحکام، امریکا اور اسرائیل کی جارحیت اور قانون شکنی کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز ٹرانسفر کیس؛میرا دل تو اس درخواست کو جرمانے کیساتھ خارج کرنے کا ہے،جسٹس شاہد بلال حسن کے ریمارکس
ٹیلیفونک رابطہ
روزنامہ جنگ کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ اور سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ایک قیدی کی نہیں، پورے صوبے کی عوام کا تحفظ کرنا چاہیے، امیر مقام
قانونی حقوق کی وضاحت
اس موقع پر گفتگو کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دشمنوں اور ان کے اتحادیوں سے وابستہ جہاز روکنا بطور ساحلی ریاست ایران کا قانونی حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان کی ویڈیو لنک حاضری کیوں نہیں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی
سیکیورٹی کے اقدامات
انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی ادارے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ذمے داریوں سے آگاہ ہیں۔
ضروری اقدامات
عباس عراقچی نے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی ادارے آبنائے ہرمز سے متعلق ضروری اقدامات کر چکے ہیں۔








