محسن نقوی کی چینی سفارتخانے آمد، سکیورٹی تعاون کے تحفظ پر اہم فیصلے

وزیر داخلہ کا چینی سفارتخانہ کا دورہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں قائم چینی سفارتخانہ کا دورہ کیا، جہاں چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر

ملاقات میں اہم امور پر گفتگو

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی، سکیورٹی تعاون، پولیس ایکسچینج پروگرام اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خطے کی مجموعی صورتحال بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اہد رضا میر اور دنانیر مبین کی نئی تصویر وائرل

سکیورٹی مسائل کے حل کے لیے بزنس کانفرنس

دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کو درپیش سکیورٹی مسائل کے حل کے لیے ایک بزنس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں پاکستان میں موجود چینی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کی جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں ممکنہ نئے سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز، بنچ ڈی لسٹ

چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدام

محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ غیر ملکی شہریوں، خصوصاً چینی باشندوں کے تحفظ کے لیے سپیشل پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جا رہا ہے، جو اسلام آباد میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائے گا۔

چینی بولنے والی تربیت

ان کا کہنا تھا کہ اس یونٹ کے اہلکاروں کو ٹریننگ کے دوران چینی زبان بھی سکھائی جائے گی تاکہ باہمی رابطہ مزید مؤثر بنایا جا سکے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...