سندھ کے شہر شہدادکوٹ اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کے جھٹکے شہدادکوٹ میں محسوس کئے گئے
شہدادکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے شہر شہدادکوٹ اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر 5 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز شہداد کوٹ سے تقریباً 74 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔








